پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ

September 19, 2023

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 794 ارب روپے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 910 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 36 رہی۔

حصص بازار میں 11 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کے سودے 4 ارب 11 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 794 ارب روپے ہے۔