ملازمت کا خواہاں یا شرارت، بھارت میں لنگور کمپیوٹر استعمال کرنے لگا

September 26, 2023

اسکرین گریب

بندروں اور لنگوروں کو اکثر انسانوں کی طرح کئی کام اور بچوں کی طرح شرارتیں کرتے دیکھا جاتا ہے، اسی طرح کا ایک مظاہرہ بھارت کے ریلوے اسٹیشن پر بھی دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ریلوے اسٹیشن کے انکوائری آفس میں لنگور کو کمپیوٹر استعمال کرتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس مختصر ویڈیو میں لنگور کو کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کاغذات کو بدلتے اور ٹائپ کرنے کی اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لوگ اس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔