• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلقہ نئے جرمانوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل سوار پر 1 ہزار جبکہ کار سوار پر 1 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تیز رفتاری پر پی ایس وی وہیکل کو 2 ہزار، ایچ ٹی وی وہیکل کو 2 ہزار 500 اور کالے شیشوں کے استعمال پر 1 ہزار 500 روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ پر 2 ہزار، کم عمر ڈرائیور پر 2 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

غیر قانونی پارکنگ پر 1 ہزار جبکہ ون ویلنگ پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 1 ہزار اور موٹر کار چلانے پر 2000 روپے جرمانہ ہوگا۔

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ایچ ٹی وی یا پی ایس وی وہیکل چلانے پر 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید