میکسیکو: پکنک پارٹی میں ریچھ کی انٹری، ویڈیو وائرل

September 28, 2023

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک بھوک سے نڈھال ریچھ پکنک پارٹی منانے والی فیملی کا کھانا کھانے پہنچ گیا۔

یہ دلچسپ واقعہ میکسیکو میں پیش آیا جہاں ایک ریچھ میز پر چڑھ کر پکنک منانے والی فیملی کا کھانا کھانے لگتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیملی دَم سادھے بیٹھی رہی اور ریچھ پارٹی اڑاتا رہا۔

جب ریچھ کا پیٹ بھر گیا تو وہ خاموشی سے جنگل کی طرف چلا گیا۔