• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی، 5 افراد کا قتل، ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

گھوٹکی میں 5 افراد کے قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج 1 گھوٹکی کی عدالت نے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، ملزم ٹگڑ کو 5 افراد کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

عدالت فیصلے میں پانچوں قتل کے مقدمات میں ملزم کو الگ الگ سزائے موت سنائی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے 2 سال قبل اپنی والدہ، بھابھی اور 3 کمسن بھانجیوں کو قتل کیا تھا۔

عدالت نے ملزم کو 50 ہزار جرمانے اور 10 سال قید بامشقت کی سزا بھی سنائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید