مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

June 27, 2016

مالم جبہ میںسیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوںکو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوںکی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میںتخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوںکا تعلق افغانستان سے تھا۔ دہشت گردوںکی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔