کراچی: جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں کے کارکنوں میں جھگڑا

May 04, 2024

فوٹو: فائل

جناح اسپتال کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مریضوں کے تیماردار اور اسپتال عملے کے افراد بھی زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔