جے جے وی ایل ریفرنس کیس کی سماعت ملتوی

June 27, 2016

سندھ ہائیکورٹ نے جے جے وی ایل ریفرنس میں نامزد ڈاکٹرعاصم کے شریک ملزمان شعیب وارثی اور زوہیر صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔

ملزم شعیب وارثی اور زوہیر صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

شعیب وارثی اور زوہیر صدیقی ڈاکٹر عاصم کے ساتھ جے جے وی ایل کیس میں شریک ملزم ہیں۔

نیب کے مطابق تمام ملزمان پرگیس کے غیر قانونی ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔