کوئٹہ: سریاب روڈ پر کار پر فائرنگ،2پولیس اہلکار جاں بحق

June 28, 2016

کوئٹہ میں پولیس کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے،کوئٹہ کے سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے ایک کار پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں سوار دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔