القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز پر حملے کی فوٹیج جاری کردی

November 17, 2023

حماس کی القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فورسز پر حملے کی فوٹیج جاری کردی۔

غزہ پٹی کے شمالی علاقہ بیت حنون میں اسرائیلی فورسز کی گاڑیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے انتقال کرجانے والے اسرائیلی یرغمالی کی فوٹیج بھی جاری کردی۔

القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ بزرگ اسرائیلی یرغمالی آريئے زالمن زد منویچ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، متوفی یرغمالی غزہ پٹی پر مسلسل بمباری کے باعث خوف و ہراس کا شکار ہوگیا تھا۔

القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ متوفی یرغمالی کو حراست میں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔