برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون نے کہا ہے کہ ریفرنڈم نتائج پر افسوس ہے تاہم یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لئے کوشش جاری رہے گی۔
بیلجیئم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی میں ریفرنڈم میں کامیاب ہوتا لیکن اب یورپ کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کے بارے میں فکرمند ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہجب تک اقتدار میں ہوں برطانیہ اور یورپ کے قریبی تعلقات کے لئے ممکن اقدامات کرونگا۔