چمکنی پولیس اسٹیشن کے قریب آئل ڈپو میں آتشزدگی، ٹینکر اورگاڑی جل گئی

November 28, 2023

پشاور(کرائم رپورٹر) چمکنی پولیس اسٹیشن کے قریب آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر اورگا ڑی جل کر خاکستر ہوگئی ۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122کے مطابق گزشتہ رات تھانہ چمکنی کے قریب آئل ڈبو میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی آئل ٹینکر ، گا ڑی ودیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔