جناح پولی ٹیکنک میں تقریب تقسیم انعامات

November 29, 2023

کراچی (پ ر) قوموں نے تعلیم و ٹیکنالوجی کو اپنایا کر ہی تر قی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر اور موزمبیق کے اعزازی قونصلر جنرل سید خالد تواب نے جناح پولی ٹیکنک کے دوسرے کانووکیشن کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت ماہر تعلیم مسرور احمد شیخ اور سابق چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن وجیہ الدین احمد نے کی۔اس موقع پر طلبہ وطالبات میں شیلڈوسرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ پرنسپل پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ نے ادارے کی نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔