اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے پی ایم اے ڈی کنٹرولرز کو پنشنرز کے مسائل فوری حل اور سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل کے دورہ میں ایم اے جی کاشف احمد نور نے بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور پنشن کی ڈاکخانوں سے بینکوں میں منتقلی (ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم) پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس موقع پر چیف کنٹرولر طارق کوریجہ اور ڈپٹی ایم اے جی سمیت دیگر بھی موجودتھے۔