ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم کا مسودہ ن لیگی کمیٹی کے حوالے کردیا

November 29, 2023

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے آئینی ترمیم کا مسودہ مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی کے حوالے کردیا۔

ایم کیو ایم کا وفد سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر قیادت اسلام آباد میں ن لیگی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی رہائش گاہ پہنچا۔ وفد میں امین الحق اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔

مصطفیٰ کمال نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر اجلاس میں بریفنگ دی، اس دوران کراچی اور حیدر آباد کے حلقوں اور مسائل کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں جائیں گے اور نظام سے متعلق آگاہی دیں گے، سب کو بتائیں گے کہ یہ 25 کروڑ عوام کی دستاویز ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارا ذاتی نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا ہے۔

ن لیگی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو سراہا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ نے اچھا مسودہ تیار کیا ہے، قابل عمل تجاویز ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹیوں میں انتخابی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم قیادت کے مذاکرات میں سندھ کے شہری اور دیہی حلقوں کی سیاست بھی زیر غور آئی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔