متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ہمارے کچھ لاپتہ کارکن واپس آگئے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں فیصل سبزواری، پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر اور ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے گفتگو کی۔
ایم کیو ایم سینیٹر کا کہنا تھا کہ تمام لاپتہ کارکن تاحال واپس نہیں آئے، یہ افسوسناک پہلو ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کچھ کارکن تحریک انصاف اور کچھ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دور حکومت میں واپس آگئے تھے۔
فیصل سبزواری نے یہ بھی کہا کہ اگر ہمارے کسی کارکن نے کوئی جرم کیا ہے تو اس پر مقدمہ چلایا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سب سے درخواست کرچکے ہیں کہ لوگوں کو لاپتا کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔