پی ایس ایل 9: عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ، حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے

November 29, 2023

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ۔ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن میں آل راؤنڈر عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلیں گے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے۔

پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشنز میں عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان تھے، اب وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی اسلام آباد سے کراچی کنگز میں آ گئے۔

اس کے ساتھ لاہور قلندرز کے مرزا طاہر اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میر حمزہ کی کیٹیگری بھی تبدیل کردی گئی ہے، جو گولڈ سے سلور میں چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی پلیئرز کی رجسٹریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، انگلینڈ کے جیمز ونس نے پی ایس ایل 9 کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروالیا۔

رجسٹریشن کا عمل 30 نومبر کے بعد بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔