47سماج دشمن پکڑے گئے، اسلحہ و منشیات بھی برآمد

November 30, 2023

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار )47سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 7ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 44 لٹر شراب اور پستول برآمد کر لی ۔ 3ملزموں سے 6کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی۔ گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے 3ملزموں کو بھی دھر لیا گیا۔ تھانہ ائرپورٹ پولیس نے 5قمار بازوں سے 5ہزار ایک سو روپے، 2موبائل فون برآمد کر لئے ۔کیپٹل پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چار پیشہ ور بھکاریو ں اور 10 اشتہاریوں سمیت 29جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا ۔ متعددملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل ، موبال فونز ،شراب،ہیروئن اور غیر قانو نی اسلحہ بھی برآمد ہوا