چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ڈسپلنری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن واپس لیں،پاکستان بار کونسل

June 30, 2016

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی طرف سے خواتین ججوں سے بدتمیزی کرنے والے وکلا کےخلاف کارروائی کیلئے ڈسپلنر ی کمیٹی کے قیام پر سخت تشویش کا اظہار کر تے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس ڈسپلنری کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیں تاکہ بار اور بنچ کے درمیان بہتر تعلقات کار قائم رہیں۔بار کونسل کےجاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹوکمیٹی کو اس کمیٹی کے قیام کے حوا لےسے شدید تحفظات ہیںکیونکہ یہ بار کونسلز کے دائرہ اختیار میںمداخلت اور دخل اندازی کے مترادف ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وکلاء کے خلاف انضباطی کار رو ا ئی کرنے کا اختیار صرف اور صرف صوبائی اور پاکستان بار کونسل کا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔