پشاور( جنگ نیوز)سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی انسانی معاشرے کی زینت و وقار ہیں جن کے تمام حقوق و اختیارات کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کی پراجیکیٹ ڈبلیو وی ایل کے زیر اہتمام خواتین پر تشدد کے خلاف سولہ دن ایکٹیوزم کی مناسبت سے خواتین کونسلرز اور سول سائٹی کے خواتین وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔