ثناء خان کی بیٹے کے ہمراہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات

November 30, 2023

فوٹو بشکریہ انسٹا گرام

اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنے شوہر مفتی انس اور بیٹے طارق جمیل کے ساتھ مشہور اسلامی عالم مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔

ثناء خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی فیملی کیمولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل کوثناء خان کے بیٹے کو اپنی گود میں لے کر پیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہجونیئر طارق جمیل حضرت مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہمولانا کو دیکھ کر واقعی اللّٰہ یاد آ جاتا ہے کیونکہ وہ بہت ہی خوبصورت انسان ہیں۔

ثناء خان نے لکھا ہے کہمولانا طارق جمیل میری اور بہت سے لوگوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنے، اللّٰہ انہیں ہمیشہ سلامت رکھے اور صحت و تندرستی عطاء فرمائے، مولانا نے ہمیشہ مجھے بیٹی کہا اور اپنے حکمت بھرے الفاظ سے ہمیشہ مجھے بہت زیادہ صبر دیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ لوگ آپ کو توڑنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور آپ کو اپنے مفاد کا نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور یہ اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے بھی ایک امتحان ہے۔