• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم، ذرائع

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسپیکر چیمبر سے چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاملہ انسداد دہشت گردی کے معاملات پر رک گیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں تھی لیکن نتائج تک نہیں پہنچ سکے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ حل نہیں ہوسکا۔

 اپوزیشن اراکین کے مطابق کل مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید