29ہزار پاسپورٹ منسوخ کردیئے

June 30, 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل )وزارت داخلہ نے ملک بھر سے 29ہزار پاسپورٹ منسوخ کردیئے ، جیو نیوز کے مطابق نادرا نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹو ریٹ کو جعلی شہریت پر پاسپورٹس کی فہرست فراہم کی تھی جس پر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا نو ٹی فیکیشن جاری کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخ کیے گئے بیشتر پاسپورٹ افغان شہریوں نے جعلی دستا ویزات پر حاصل کیے تھے۔