پشاور سے فحاشی اڈوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ‘قومی امن جرگہ

December 01, 2023

پشاور ( وقائع نگار )قومی امن جرگہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے صوبائی چیئرمین مولانا محمداقبال شاہ حیدری، وائس چیئرمین حاجی فضل مقیم، جنرل سیکرٹری سید اظہر علی شاہ، ضلع پشاور چیئرمین حاجی طارق آفریدی، وائس چیئرمین مفتی رفیع الدین، جان افضل ودیگر نے کہا ہے کہ قومی امن جرگہ مختلف مسالک ومذاہب کے درمیان محبت واخوت اور ہم آہنگی کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں ۔انہوںنے ان خیالات کا اظہار پشاور میں اجلاس میں کیا جس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عمر خان، ضلعی وائس چیئرمین حاجی ظاہر شاہ صافی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ محبوب شاہ حیدری،، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا اسماعیل ذبیح اللہ، سیکرٹری اطلاعات ابراہیم اتمانخیل، انتظامی امور سیکرٹری شانواز خان، حاجی جمشید، مولانا رحمن گل، مولانا ساجد ودیگر نے شرکت کی۔