قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

December 02, 2023

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں کل کراچی میں ہوگا۔

سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے ممکنہ پلیئرز پر بات ہوگی۔

وہاب ریاض اجلاس کی سربراہی کریں گے دیگر ارکان وجاہت واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر اور حسن چیمہ بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں چیف سلیکٹر کے مشیر راؤ افتخار اور کامران اکمل بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی اجلاس میں ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے لیے فہرست کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اجلاس میں نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے ممکنہ پلیئرز کی فہرست کو بھی فائنل کیا جائے گا اور انہیں سیریز سے قبل کیمپ میں مدعو کیا جائے گا۔