سرجانی ٹاؤن، سيف المری گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی

December 03, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سيف المری گوٹھ میں گھر سے 30 سالہ فہیم کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ایس ایچ او امجد کیانی کے مطابق متوفی اور اسکی بیوی دونوں نشے کے عادی ہیں۔متوفی کی بیوی کے مطابق واقعہ کے وقت وہ گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔