پشاور(جنگ نیوز)صدارتی اعزاز یافتہ گلوکارہ وگمہ اور پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان مقامی سینما میں پیش کئے جانے والے ورائٹی شو ’’پیخورخوپیخوردے کنہ‘‘میں مداحوں کی کثیرشرکت پر کافی مسرور ہیں اس شو میں جیابٹ ‘کرینہ جان ‘ زرداد بلبل سمیت دیگر مقبول فنکاروں فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شو کے پروڈیوسر لیاقت علی خان یوسفزئی ہیں۔ وگمہ اور شاہد خان کو خوشی ہے کہ ان کے مداح شو کو پسند کر رہے ہیں آج اس شو کا آخری دن ہے امید ہے کہ دو دنوں کی طرح آج بھی مداح شو دیکھنے بڑی تعداد میں آئیں گے۔