ہوپ نے پی ایس آر اے انتخابات کیلئے تمام ریجن سے امیدواروں کا اعلان کردیا

December 03, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن(ہوپ) نے پی ایس آر اے کے انتخابات کے لئے چاروں ریجن سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے اسی سلسلے میں گزشتہ روز نیو اسلامیہ سکول میں ہوپ کے صوبائی صدر عقیل رزاق کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں تمام صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر ساؤتھ ریجن سے ربنواز بنگش،سنٹرل ریجن سے محمد یوسف،ہزارہ ریجن سے طاہر حمید خان آفریدی اور ملاکنڈ ریجن سے نثار خان غنی زئی کو انتخابات کے نامزد کردیا گیا جبکہ تمام نامزد امیدواروں نے الیکشن کی کامیابی کے لئے بھرپور جدوجہد کرنے کی بھی تلقین کی گئی