کراچی: سٹی اسٹیشن کے گودام سے آتش گیر مادہ اور پٹاخے برآمد

December 03, 2023

----فائل فوٹو

کراچی میں ریلوے پولیس نے سٹی اسٹیشن کے گودام میں کارروائی کر کے سامان سے غیر قانونی آتش گیر مادہ اور پٹاخے برآمد کرلیے۔

ریلوے حکام کے مطابق ممنوعہ سامان میں پھلجھڑیاں، پٹاخہ بم اور ڈوری پٹاخہ بم شامل ہے، آتشبازی کا سامان لاہور سے کراچی بھیجا گیا تھا۔

ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ آتش گیر مادہ کارگو سے وصول کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔