جلسہ کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے‘پشتونخوا ایس او

December 05, 2023

کوئٹہ ( پ ر) کامیاب جلسے پر پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تمام کارکن داد تحسین کے مستحق ہیں۔عظیم الشان جلسے کا انعقاد پشتونخوامیپ اور پشتونخوا ایس او کے کارکنوں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 50ویں برسی کے تاریخی جلسے میں کارکنوں اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کرکے خان شہید کو ان کی قومی، وطنی، سیاسی، جمہوری،ادبی، پشتو زبان رسم الخط،صحافتی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، ،رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی، ثقافت آرگنائزر طیب کاکڑ،ڈپٹی آرگنائزرز نواز کاکڑ، ڈاکٹر زبیر خلجی، زبیر ترین، ہارون موسیٰ خیل، بشیر افغان، امین اچکزئی، دلبر خان ازل، سید وہاب آغا، شریف دمڑ، خوشحال خان کاکڑ،ایاز شیرانی اور صدیق مندوخیل نے بیان میں کیا۔ بیان میں پشتونخوا ایس او کے زونل آرگنائزنگ کمیٹی، تمام ضلعی تنظیموں،تعلیمی اداروں میں علاقائی، ابتدائی یونٹوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد دی گئی ہے۔