سانحہ چکرا گوٹھ کیس، رئیس مما کی جیل سے باہر علاج کروانے کی درخواست منظور

December 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ چکرا گوٹھ کیس میں ملزم رئیس مما کی جیل سے باہراسپتال میں علاج کروانے کی درخواست منظور کرلی اور جیل حکام کو ملزم کو علاج کے لئے اسپتال منتقلی کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کردی ۔