کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی

December 05, 2023

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نےگزشتہ روز مزید 83کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرائے ،خصوصی مہم کے دوران اب تک 1386مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء کیپٹل پولیس نے بھی گزشہ 24گھنٹوں کے دوران بغیر ہیلمٹ 259موٹرسائیکلوں سواروں کے چالان جبکہ 53موٹرسائیکل تھانوں میں بندکردئیے۔