نئی فلم ’’رکشے والا ‘‘معاشرتی مسائل کے گرد گھومتی ہے ‘شاہد خان

December 06, 2023

پشاور( وقائع نگار )پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان کی نئی پشتو فلم ’’رکشے والا ‘‘8دسمبر کوخیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جس کی ہدایات ارشد خان نے دی ہیں۔فلم کے کہانی کار سلیم مراد اور مکالمہ نگار سجاد علی ہیں۔ معروف موسیقار رحمان گل مروت نے موسیقی ترتیب دی ہے ۔ اداکاروں میںشاہد خان ٗجیا بٹ ٗکرینہ خان ‘خالدہ یاسمین ٗعمران خٹک ٗدلبر منیر ٗ حسین سواتی ٗاصغر چیمہ ٗنسیم پہلوان ٗوقار جانی اور حاجی گل شامل ہیں فلم کی کہانی معاشرتی مسائل ‘ہوشربا مہنگائی اور عام آدمی پر ان کے اثرات کے گرد گھومتی ہے ۔ گزشتہ روز ارشد سینما میں ’’رکشے والا ‘‘کی پہلی جھلک کی رونمائی ہوئی اس موقع پر شاہد خان ٗارشد خان اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلم میںمعاشرتی مسائل کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کی گئی ہے اور یہ دوسری فلموں سے ہٹ کر ہے فلم کی کہانی ٗمکالموں اور موسیقی پر محنت کی گئی ہے جو شائقین کو ضرور پسند آئیگی ۔فلم میں نئے چہروں کو بھی مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔فلم ہدایتکاری کے لحاظ سے شائقین کو بہت پسند آئیگی فلم میں تفریح کیساتھ معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے او ر مثبت پیغام دیاگیا ہے فلم عبئ ایکشن بھی ہے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلموں کا بزنس صرف عیدین تک محدود ہوگیا ہے اس لئے احکومت کو پشتو فلموں کی سرپرستی کیلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کرنا ہونگے ۔