فیڈرل بورڈ نے جماعت نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

December 06, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ نے جماعت نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے جماعت نہم اور دہم کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ جماعت نہم کا مجموعی کامیابی کا تناسب 76.99فیصد اور جماعت دہم کا65.91فیصد رہا، ،فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے مطابق سال2023کے دوسرے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے نہم کلاس کے ریگولر انرولمنٹ کے تحت 64401طلباء وطالبات نے حصہ لیاجس میں 50463 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 79.65فیصد رہا۔سابق پرائیویٹ انرولمنٹ کے تحت 5196 نے امتحان میں حصہ لیا جبکہ 2313سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 44.57فیصد رہا۔ بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس نہم 69697تھی جس میں 52776بچے کامیاب ہوئے اور مجموعی کامیابی کا تناسب 76.99فیصد رہا۔ اسی طرح جماعت دہم سال2023کے دوسرے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے دہم کلاس ریگولر انرولمنٹ کے تحت 436 نے طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 344کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 81.13فیصد رہا۔سابق پرائیویٹ انرولمنٹ کے تحت 13363طلباء وطالبات نے حصہ لیا ،جبکہ 8271سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے اورکامیابی کا تناسب 65.40فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس دہم 13799تھی جس میں 8615بچے کامیاب ہوئے اور مجموعی کامیابی کا تناسب %65.91رہا۔بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس 5050پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔