آصف زرداری سے بلوچستان اور پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

December 06, 2023

کوئٹہ+لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے منگل کو لاہور میں بلوچستان اور پنجاب کے پی پی پی رہنماوٴں نے ملاقات کی ملاقات کرنے والوں میں پی پی پی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن علی مدد جتک ،ریاض شاہوانی ، ندیم افضل چن اور مخدوم ارتضی شامل تھے ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی رہنماوٴں کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔