مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، سابق یوسی ناظم بیٹے اور 2 گارڈز سمیت قتل

December 06, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں قتل کی دو وارداتوں میں مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین جھنگ سیداں سید ابرار شاہ سمیت چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے مقتولین کی لاشیں ہسپتال کے مردہ خانے میں پہنچا دیں۔سید ابرار شاہ اپنے بیٹے سید علی شیر اور نجی گارڈز رفاقت اور صاحب گل کے ہمراہ گاڑی میں جا رہا تھا کہ ناکہ لگائے بیٹھے مسلح افراد نے گاڑی پر حملہ کر کے چاروں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ چوہرے قتل کی وردات کا شاخسانہ سابق دشمنی بتائی جاتی ہے ۔ دریں اثناء تھانہ بہارہ کہو کےعلاقے الوادی کالونی میں چار مسلح افراد نے بیوی اور بچی کے ہمراہ گھر پہنچنے والے عاصم لانگ اور اس کی بیوی کو گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بچی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے مقتو لہ کے بھائی علی وقاص کی رپورٹ پرچار نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔مقتولین کو سپرد خاک کرنے کے بعد متاثرہ خاندان نے ایف آئی آر درج کرائی۔