37سماج دشمن گرفتار،اسلحہ ،منشیات،3گاڑیاں ،نقدی برآمد

December 06, 2023

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے37سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے چار پستول برآمد کر لئے ۔ 5ملزموں سے ساڑھے 5کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی۔ مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرموں کو بھی دھر لیا گیا۔ آرگنائزڈ کرائم سیل اورویسٹریج پولیس نے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ سے 2 مسروقہ کاریں برآمد کر لیں۔کیپٹل پولیس نے بھی 10 اشتہاری اور عدالتی مفروروں سمیت چوبیس سماج دشمن عناصرکو گرفتار کر لیا ۔ شالیمار پولیس نے ملزم سے مسروقہ گا ڑ ی برآمد کر لی ۔ انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے راہزنی اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث ایک عورت سمیت تین ملزمان سے 2100 ڈالر ،12لا کھ روپے اور طلا ئی زیو رات مالیتی پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے برآمدکر لئے گئے۔