اسٹیٹ بینک کے ادائیگیوں کے نظام راست کو وسعت دیدی گئی

December 06, 2023

---فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک کے ادائیگیوں کے نظام راست کو وسعت دے دی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرچنٹ اور کاروباری ادارے بذریعہ راست صارفین کی ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔

صارفین کی ادائیگیاں وصول کرنے کے لیے ریگولیٹڈ اداروں کو ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

ریگولیٹڈ اداروں کو یکم مارچ 2024ء تک پی ٹو ایم فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹو ایم سے ملک میں ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن مزید تیز ہو گی۔