بلوچ کالونی پل پر مبینہ ڈکیتی کا واقعہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کا عدالتی ریمانڈ

December 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں قائم عدالت نے بلوچ کالونی پل پر پولیس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی کےواقعہ سے متعلق کیس میں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،دو پولیس اہلکار سمیت چار ملزمان عدالت میں پیش کئے گئے، جن میں غالب، نوید،عمران اور نادر شامل ہیں،تفتیشی افسر پیشرفت رپورٹ جمع کروانے میں ناکا م رہا، عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 دسمبر تک حتمی چالان جمع کروانے کا بھی حکم دیتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔