تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی، مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج

December 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے ملیر میمن گوٹھ میں تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کردی، درخواست حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر کی گئی،پراسیکیوشن کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے نا صرف سرکاری ملازمین کو کام سے روکا بلکہ عوام کو عدم تحفظ سے دوچار کیا۔