کراچی (پ ر) تاجر رہنمائوں نے کے ایم سی مارکیٹوں کے کرایوں میں 75 فیصداضافے کو مسترد کردیا اور ا ضافہ کی واپسی کیلئے جمعہ8دسمبر کو کے ایم سی ہیڈ آفس پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ایم سی مارکیٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔