بینظیر ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر الٹنے سے آتشزدگی

December 07, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بے نظیر بھٹو ائرپورٹ کے قریب سڑک پر آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کی رات پرانے ائرپورٹ کے قریب ایک آئل ٹینکر الٹ گیااور اس سے نکلنے والے آئل کو آگ لگ گئی جس نے آئل ٹینکر کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آئل ٹینکرمیں تین افرادسوار تھے جن میں سے ایک جھلس کرزخمی ہوگیا جسے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ کے بلندشعلے دوردور تک دکھائی دئیے۔ اطلاع ملنے پرایس ایچ او تھانہ ائرپورٹ انسپکٹر عامر خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئےاور اہم شاہرہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پایا ۔