کوچ کا پلان تھا کیوی ٹیم کیخلاف 4 گول کرنے ہیں، ارشد لیاقت

December 07, 2023

ارشد لیاقت میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے - فوٹو: سوشل میڈیا

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹریک کرنے والے پاکستان کے ارشد لیاقت کا کہنا ہے کہ کوچ کا پلان تھا کہ کیوی ٹیم کے خلاف چار گول کرنے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اچھی بات ہے کہ ٹیم نے اس پر عمل کرکے دکھایا جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

ارشد لیاقت کا کہنا تھا کہ دوسرا گول اتفاقی ہوا کیونکہ بال تو باہر جارہی تھی گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے گول ان کے حصہ میں آگیا۔