پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے۔
نجم السعید کے بیٹے سید محمد شاہزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔
نجم السعید پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر اسکورر تھے، انہوں نے حال ہی میں پی ایس ایل میں اسکورر کے فرائض انجام دیے تھے۔
نجم السعید ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آفیشل اسکورر رہے ہیں۔