• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیریز کے ٹکٹ آن لائن کے ساتھ فزیکل بھی دستیاب ہیں، شائقین بذریعہ نجی کوریئر آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے 16 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے جن میں لاہور میں 8، راولپنڈی میں 5 اور اسلام آباد میں 3 مراکز پر ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید