عرشی شاپنگ مال میں جھلس کر جاں بحق ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی، اموات 5 ہو گئیں

December 08, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عرشی شاپنگ مال میں گزشتہ روز آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی جس کی شناخت ریاض ولد رمضان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے بعد اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللّٰہ چاچڑ نے جمعرات کو جائے وقوع کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد تفتیشی ٹیم شواہد جمع کرے گی، رہائشیوں کو ابھی رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہے، حکومت کی جانب سے کمیٹی بنائی جائے گی اس کے بعد قانونی ایکشن بھی لیا جائے گا۔