انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سےنیب خیبر پختونخوا کا سیمینار

December 08, 2023

اسلام آباد ( جنگ نیوز) انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سےنشتر ہال پشاور میں نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے کرپشن کیخلاف سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا موضوع"کرپشن معاشی تفاوت کیلئے محرک "تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز،سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے پی مسٹرعارفین اور سینئر صحافی سلیم صافی مہمان مقرر تھے۔سیمینار میں وزراء/مشیروں، چیف سیکرٹری کے پی ،چیف کلکٹر کسٹم، ڈی جی این آئی ایم، صوبائی حکومتی سیکرٹریز، وفاقی ،صوبائی حکومت کے ملازمین، نیب افسران،اہلکاروں، اے سی ای ملازمین اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔