بی پی ایل اے کے زیر اہتمام مظاہرہ، پروفیسر پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنیکا مطالبہ

December 08, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پروگریسو پینل)،طلباء تنظیموں، سول سوسائٹی کے زیراہتمام پروفیسر آغا زاہد شاہ پر حملے کے خلاف جمعرات کو احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے۔ریلی کے شرکاء نے کہا کہ ڈگری کالج کے پروفیسر آغا زاہد شاہ کو گزشتہ دنوں حملہ کرکے زخمی کردیاگیا ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے کالجز اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکےکارروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کو وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔