کچلاک: ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

December 08, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کچلاک بائی پاس پر دو گاڑیوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق کچلاک بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیوں میں گزشتہ شب تصادم کے نتیجے میں ایک ڈرائیور غلام جیلانی ولد عبدالغفور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا ڈرائیور عبدالغنی ولدعبدالوہاب زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔