انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

February 11, 2024

فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنر جیک لیچ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جیک لیچ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، انگلینڈ ان کا متبادل طلب نہیں کرے گا۔

انگلش کرکٹ ٹیم ان دنوں تیسرے ٹیسٹ سے قبل وقفے کے دوران ابوظہبی میں موجود ہے، جیک لیچ ابوظہبی سے انگلینڈ واپس روانہ ہوں گے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے راجکوٹ میں شروع ہو گا۔